چکوال میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر چوری ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کا مقدمہ نجف حمید کے گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کو نجف حمید نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل چوری کرکے لے گئے ہیں۔نجف حمید کا کہنا تھا کہ جس دن یہ واقعہ ہوا وہ علاج کے سلسلے میں لاہور گئے ہوئے تھے. واپس آنے پر پتہ چلا کہ سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت موبائل فون بھی غائب ہے۔