لاہور(کامرس رپورٹر)تاجروں کے وفد نے خالد پرویز کی سربراہی میں لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور صدر لاہور چیمبر کاشف انور سے ملاقات کی۔ وفد نے صدر لاہور چیمبر سے فنانس ایکٹ میں سیلز ٹیکس کے نظام میں تبدیلیوں پر اظہار خیا ل کیا۔ وفد کے شرکاء میں صدر لاہور سٹیشنری ایسوسی ایشن اردو بازار جمیل فاضل سیکٹری انفارمیشن محبوب اقبال، چیئرمین محمد رضا، نائب صدر عبداللہ خان و دیگر شامل تھے۔ وفدکے شرکاء نے کہا کہ موجودہ فنانس ایکٹ میں کی گئی تبدیلیاں کاروباروں اور کاروباری لاگت پر گہرا اثر ڈالیں گی، جس کے نتیجے میں اِن اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ کاروباری حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی مواد کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دیا جائے تاکہ تعلیمی اخراجات میں اضافے سے بچا جا سکے۔
خالد پرویز کا ہمراہ وفددورہ لاہور چیمبر ،کاشف انور سے ملاقات ،سیلزٹیکس نظام پر گفتگو
Jul 14, 2024