ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بدانتظامیاں‘ آئی سی سی کے 2 عہدیدار مستعفی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بدانتظامیوں پر آئی سی سی کے دو اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے۔ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کلیئر فرلانگ مستعفی ہوئے ہیں۔امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کا انعقاد خوشگوار نہ ہونے کی کئی بورڈ ممبرز نے شکایت کی تھی۔ کرکٹ کی عالمی باڈی نے استعفوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ ایک آئی سی سی ڈائریکٹر پنکج خمجی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اوور بجٹنگ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ آئی سی سی کے دو عہدیداروں نے تحقیقات کے مطالبے پر استعفیٰ دیا اور ایسوسی ایٹ ممبر ڈائریکٹر پنکج خمجی نے اخراجات بڑھنے کے معاملات کا جائزہ لینے اور آڈٹ کرانے کیلئے خط لکھا ہے، پنکج خمجی نے خط تمام بورڈ ارکان کو بھجوایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن