لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے اور ہائبرڈ ماڈل کی خبروں کو مسترد کردیا۔بھارتی بورڈ کے آفیشل نے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیوٹرل وینیو کی خبروں سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ ایسی خبریں کہاں سے آئی ہیں، بی سی سی آئی نے اس حوالے سے باضابطہ طور پر ابھی کوئی بیان نہیں دیا۔یاد رہے کہ 2 روز قبل بھارتی میڈیا نے ایک دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائیگی اور چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے ۔