پھول نگر: پولیس کی کارروائی‘ 2 بچے بازیاب‘ والدین کے حوالے 

پھول نگر (نامہ نگار)تھانہ سٹی کے ایس ایچ او قاسم بشیر نے کارروائی کرتے ہوئے چھ گھنٹوں کے اندر دو بچوں کو بازیاب کرایا بچوں کے والدین نے ڈی پی اوقصور اور ڈی ایس پی پتوکی کو دعائیں دی۔ تفصیلات کے مطابق 10 سالہ علی رضا اور 12 سالہ زین علی تعلیم حاصل کرنے کیلئے میاں کے موڑگئے تو گھر واپس نہ آئے بچوں کے والدین نے اغواء کی درخواست تھانہ سٹی میں دی ڈی پی اوقصور عیسی سکھیرا اور ڈی ایس پی پتوکی ملک طاہر صدیق نے فوری ایس ایچ او تھانہ سٹی بشیر احمد کو مقدمہ درج کر کے بچوں کی بازیابی کا حکم دیا ۔

ای پیپر دی نیشن