شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ سید محمد عمر نے تھانہ صدر شیخوپورہ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عمران مسیح کو 9 سال قید بامشقت اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزاء کا حکم سنادیا۔ عدالت کے تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 2 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی،فاضل عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جواد حیدر بھٹی نے دلائل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مجرم سے 1600 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔