قصور + چونیاں (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کا چونیاں میں چھاپہ‘ 2 ہزار لٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے چونیاں میں واقعہ علی حسین ملک یونٹ پر چھاپہ مار کر 2000 لٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر کے مقدمہ درج کرا دیا۔ یونٹ پر پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جاتا تھا۔ٹیم نے دودھ بردار گاڑی، 288 لٹر کوکنگ آئل، 1000 کلو خشک دودھ اور دودھ بنانے والی مشینری کو ضبط کر لیا۔
قصور: فوڈ سیفٹی ٹیم کا چھاپہ‘ 2 ہزار لٹر کیمیکلز سے تیار دودھ تلف
Jul 14, 2024