شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدالتی فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید بڑھے گا جس کے معاشی استحکام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے اپوزیشن جماعتیں اس فیصلے کو سیاسی رنگ دے کر اپنے مفادات کیلئے استعمال کریں گی اورایوانوں کے اندر بھی پراپیگنڈا کو بڑھاوا ملے گا، الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے جس کے فیصلوں کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو سپریم کورٹ سے کالعدم قرار دیئے جانے پر حکومت کی شکست سے تعبیر کر رہی ہیں ، حکومت عوامی فلاح و بہبود اورملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہے اوردرپیش بحرانوں کے خاتمہ پر تمام تر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے یہ وقت ملک کو معاشی مشکلات سے چھٹکارا دلانے کا ہے۔