حضرت امام حسین ؓنے کربلا میں حق و صداقت کا علم بلند کیا : شہزاد احمد ہنجرا

Jul 14, 2024

کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری شہزاد احمد ہنجرانے کہا ہے کہ امام حسین ؓ نے ہم سب کو ظالم کے خلاف قیام کا درس دیا ہے سید الشہداء کی قربانی کے پیغامات کو سمجھنے کیلئے کربلا کے ہر پہلو کا مطالعہ کرنا ضروری ہے ۔ حضرت امام حسین ؓ نے دین اسلام کی بقاء کی خاطر اپنے پیاروں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے نانا پیغمبر اسلام ؐ کے دین کی حفاظت کی ، حضرت امام حسین ؓنے کربلا میں حق و صداقت کا علم بلند کیا۔

مزیدخبریں