نوشہرہ ورکاں:سڑک کنارے بجری کے ڈھیرحادثات کاسبب بننے لگے

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)سڑک کنارے بجری کے ڈھیرحادثات کاسبب بن گئے۔سرکاری ادارے خاموش تماشائی،بتایاگیاہے کہ شہر کی مختلف شاہراؤں پر لوگوں نے سڑک پر دیدہ دلیری سے پتھر اور بجری کے ڈھیر لگوا رکھے ہیں جن کی وجہ سے مسافر حادثات کا شکار ہورہے ہیں گزشتہ روز موضع ودہاون میں ستائیس سالہ حمزہ اپنے چار سالہ بیٹے سمیت ابراہیم سمیت سڑک پر پڑے بجری کے ڈھیر کے باعث حادثے کاشکار ہوکر شدیدزخمی ہوگیا علاوہ ازیں موضع مسندہ کارہائشی محمد عثمان بھی موضع ودہاؤن میں بجری کے ڈھیر کی وجہ سے شدیدزخمی کر ہسپتال پہنچ گیا جبکہ سرکاری ادارے سڑکوں پر لوگوں کے تعمیراتی سامان کے باعث ہونے والے حادثات پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوگوں کو سڑک پر تعمیراتی سامان کے ڈھیر لگوانے سے منع کیا جائے اور ایسے عناصرکے خلاف جرمانہ ودیگر قانونی کاروائی کی جائے جو مسافروں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن