گوجرانوالہ:انجمن تاجران کاٹریفک پولیس کی مبینہ بھتہ خوری کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجران و کلاتھ مارکیٹ بورڈ کا ٹریفک پولیس کی مبینہ بھتہ خوری اور غنڈہ گردی کیخلاف شدید احتجاج ، جی ٹی روڈ بلاک کرکے نعرے بازی بھی کی ،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے صدر اور تمام تاجر تنظیموں نے ٹریفک پولیس کی مبینہ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کیخلاف جی ٹی روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار آئے روز تاجروں کے چالان کاٹنے کے علاہ غنڈہ گردی کے ساتھ پیش آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس جی ٹی روڈ پر قائم چاند گاڑیوں کے غیر قانونی اڈوں اور پارکنگ اسٹینڈ سے جی ٹی روڈ پر گاڑیاں پارک کروانے کیلئے بھاری رشوت وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے سارا دن ٹریفک بند رہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...