لاہور (نامہ نگار ) ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محرم کے چھٹے روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3833 مجالس منعقد ہوئیںاور 925 عزاداری جلوس برآمد ہوئے ، سکیورٹی فرائض 48 ہزار 500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے ادا کئے، 3833 مجالس کی سکیورٹی پر 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ایلیٹ اور والنٹیئرز جبکہ 925 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے۔ صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ 56 جلوسوں اور 416 مجالس کے سکیورٹی فرائض بھی پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر ادا کئے۔