ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری ‘مسائل حل کرنے پر یقین رکھتا ہوں : فیصل کامران 

Jul 14, 2024

 لاہور (نامہ نگار ) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لوگوں کے مسائل کے حل اور ان میں آسانیاں تقسیم کرنے کے فلسفہ پر یقین رکھتا ہوں۔مظلوم کی دادرسی کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔کھلی کچہری کا مقصد میرٹ کی بالادستی یقینی بنا نا ہے تاکہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے پائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں سمیت مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں