فیروزوالہ( نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج تحصیل فیروزوالہ سیف اللہ سوہل نے تھانہ سٹی مریدکے کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عثمان کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ۔محلہ سلطان پارک مریدکے کے رہائشی مقتول عامر علی کے مقدمہ قتل میں ملوث مجرم عثمان علی کو بجرم 302 ت پ کے تحت جرم ثابت ہوئے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ مقدمہ میں ملوث دیگر ملزمان فیصل بھلہ، ارحم بھلہ، مکرم بھٹی کو ناکافی شہادت اور عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا گیا ہے۔