رواں سال کم عمری میں ڈرائیونگ  پر 37ہزار 477 چالان 

 لاہور (نامہ نگار ) رواں سال کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے پر 37ہزار 477 وائیلٹرز کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ رواں سال ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی وجہ سے حادثات میں واضح کمی ہوئی ، کم عمری میں ذرائیونگ حادثات کی بڑی وجہ ہے ،والدین سے استدعا ہے کہ اپنے بچوں کی زندگی محفوظ رکھنے کیلئے انہیں کم عمری میں گاڑی دینے سے اجتناب کرے۔

ای پیپر دی نیشن