ناقص کارکردگی ‘ ڈی ایس پیز گجر پورہ، سول لائنز، گلشن راوی‘ٹائون شپ سے جواب طلب 

 لاہور (نامہ نگار ) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِ صدارت انویسٹی گیشن ونگ کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہواجس میں زیرتفتیش مقدمات ، روڈ سرٹیفکیٹس ، خواتین اور بچوںسے متعلقہ جرائم کی روک تھام سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پیزانویسٹی گیشن گجر پورہ، سول لائنز، گلشن راوی اور ٹائون شپ کی جواب طلبی کر لی گئی۔ سی سی پی او لاہورنے ڈی ایس پیز کوزیر التواء مقدمات،روڈ سرٹیفکیٹس اورزیرِتفتیش مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل رآمد یقینی بنائیں۔ سپروائزری افسران خواتین سے متعلقہ زیر ِ تفتیش مقدمات پر پیش رفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں۔

ای پیپر دی نیشن