لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے تیسرے ہفتے کا آغاز پیر سے ہوگا‘پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم سمیت 12 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس مس عالیہ نیلم ، جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شمس محمود مرزا،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شہرام سرور چوہدری ، جسٹس شاہد کریم مقدمات کی سماعت کریں گے‘جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ، جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس فاروق حیدر ،جسٹس رسال حسن سید ،جسٹس محمد امجد رفیق ، جسٹس علی ضیاء باجوہ بھی آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے۔ڈویژن بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں ،ڈویژن بینچ نمبر دو میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم ،،ڈویژن بینچ نمبر تین میں جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس مزمل اختر شبیر شامل ہیں ،ڈویژن بینچ نمبر چار میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس رسال حسن سید ،ڈویژن بینچ نمبر پانچ میں جسٹس شہرام سرور چودری اور جسٹس محمد امجد رفیق جبکہ ڈویژن بینچ نمبر چھ میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں ،تمام ڈویژن بنچز سنگل بینچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت بھی کریں گے۔پہلے پانچ ڈویژن بینچز تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے جبکہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نیب اور انسداد دہشتگری کیسز کی سماعت کرے گا۔