لاہور(نیوز رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے سپیشل ابیلیٹی کلب کاافتتاح کردیا۔مرکزی صدر ڈاکٹرحفیظ الرحمن،نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ، محمد شیراز ، پروفیسر ڈاکٹرعبدالحمید خان عباسی، سہیل اظہر فرحت اسلم، تھراپسٹ، انسٹی ٹیوٹ کے سربراہان، این جی اوز،نجی وسرکاری اداروں کے نمائندگان افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے اور اظہارخیال کرتے ہوئے باہمت خصوصی افراد کیلئے الخدمت کی کاوش کو سراہااورتعاون کایقین دلایا۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاباہمت خصوصی افراد میں معمولی کمی ہوتی ہے تواس کے مقابل ان کے پاس بے شمارزائدصلاحیتیں ان کی شخصیت کا حصہ ہوتی ہیں۔ ان کوتعلیم دینے والے اساتذہ سمیت معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ ایسے باہمت افرادکی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ باہمت خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انھیں درست سمت رہنمائی کی جائے تو یہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نمایاں کارنامے سرانجام دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق مانگٹ نے کہاکہ الخدمت سپیشل ابیلیٹی کلب کے ذریعے انفرادی ریلیف کے علاوہ بچوں اورنوجوانوں کوبااختیاراورہنرمندبنایاجائے گا۔