لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام،7ستمبرمینار پاکستان تاریخ ساز ختم نبوت گولڈن جوبلی یوم الفتح کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوت اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم، مولانا حافظ محمداشرف گجر،مولاناخالدمحمود، نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کے بھرپور تعاقب جاری رکھیں گے۔ قادیانی مبارک ثانی کیس کا محفوظ فیصلہ جلد ازجلد سنایا جائے۔ حکومت اور ریاستی داروں کا فرض بنتا ہے کہ کہ وہ قادیانیوں سے متعلق آئین اور قانون کے مطابق عمل درآمد کریں۔ عقیدہ ختم نبوت دین کا اہم ترین ستون ہے جس کے تحفظ کیلئے تمام دینی جماعتیں اور تمام مسلمان متفق ہیں۔