لاہور(خصوصی نامہ نگار) محکمہ زکوٰۃ وعشر پنجاب نے یونیسیف کے تعاون سے ادارہ جاتی استعداد کار بڑ ھانے کی غرض سے 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں کیا۔ مذکورہ ورکشاپ میں سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب میاں ابرار احمدنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکر ٹری زکوٰۃ نے اپنے خطاب میں یونیسیف نماندگان کاخصوصی شکر یہ ادا کیا اور ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی زکوٰۃ انتظامیہ کے افسران سے کہا یہ اقدام محکمہ کے افسران کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس تربیتی ورکشاپ سے تمام افسران کوزکوٰۃ کی نگرانی اور تشخیص کا ڈیش بورڈ ودیگر پروجیکٹ سے متعلقہ معلومات سے استفادہ ہو گا۔ سیکر ٹری زکوٰۃ وعشر پنجاب نے مالی سال2023-24 میں صوبہ پنجاب میں گذارہ الاونس زکوٰۃ فنڈ کی 99.8% تقسیم کو سراہا۔