لاہور( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے، جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی مضبوطی اور موجودگی پر مشتمل بین الاقوامی اور ملکی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔ افغانستان کی ذمہ دار قوتوں اور اداروں کو دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ دہشت گرد افغانستان کے ہمسایہ ممالک پر حملہ آور ہیں۔