لاہور(نیوررپورٹر)دنیا بھر میں جلدی امراض کی تقریباً 3 ہزار اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں سے اکثریت قابل علاج ہیں۔ لہٰذا امراض جلد میں مبتلا کسی مریض سے امتیازی سلوک نہ برتا جائے اور اسے آئسولیشن میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کے ساتھ شفقت سے پیش آیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر آف ڈرماٹالوجی ڈاکٹر زاہدہ رانی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ صدیقی نے لاہور جنرل ہسپتال میں جلد کی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
امراض جلد میں مبتلا کسی مریض سے امتیازی سلوک نہ برتا جائے :ڈاکٹر زاہدہ ، ڈاکٹرسعدیہ صدیقی
Jul 14, 2024