کشمیریوں نے آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کے نذانے پیش کیے :لیاقت بلوچ 

Jul 14, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا  کشمیریوں نے آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کے نذانے پیش کیے ہیں۔ کشمیری حق خودارادیت کے سوا کسی مسلط حل کو قبول نہیں کرینگے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام کشمیریوں کیساتھ ہیں۔ مودی ناکام ہو چکا ہے۔ غزہ میں اسرائیل شکست کھا چکا ۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے جذبے کو دیکھ کر قرون اولی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے کشمیر اور فلسطین کے مسائل دنیا میں امن کی کنجی ہے۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی جدوجہد اب ثمر لا رہی ہے۔  پاکستان کے اندر بھی جلد حقیقی تبدیلی آئے گی۔ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس کے قیام سے لے اکر اب تک اس کا حصہ رہاہوں۔ جماعت اسلامی کسی کو کشمیر پر کوئی سودے بازی نہیں کرنے دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے 50 ویں یوم تاسیس اور شہدائے کشمیر کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

مزیدخبریں