لاہور،قصور(خبرنگار،نمائندہ نوائے وقت) کمشنر زید بن مقصود نے سیلاب پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حاجی کوٹ شاہدرہ بند کا دورہ کیا۔ کمشنر کو چیف انجینئر آبپاشی نے دریائے راوی میں پانی اور سیلابی ہنگامی پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر کو دریائے راوی شاہدرہ بند کی مضبوطی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ کمشنرنے کہا کل لاہور میں ریکارڈ بارش 315 ایم ایم ہوئی۔ ماحولیات تبدیلی کے تحت امکانی و پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں۔ پیشگی انتظامات ورکنگ کیلئے محکمہ آبپاشی، روڈا، ضلعی انتظامیہ لاہور، ریسکیو ایک پیج پر ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ تمام تر پیشگی انتظامات پر ورکنگ کررہے ہیں۔ دریں اثناء زید بن مقصود نے دریائے ستلج میں پیشگی انتظامات کے حوالے سے ولے والا اور ہالوالہ قصور کا دورہ کیا۔ انہوںنے پاک فوج اور محکمہ آباشی کے افسران کے ہمراہ دریائے ستلج کے بندوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور کو ایکسین محکمہ آبپاشی نے دریائے ستلج میں پانی اور بندوں پر انتظامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ولے والہ گاوں کے بند کے قریب پانی کے بہاو اور بند کی مضبوطی پر بریفنگ لی۔
کمشنر کادورہ حاجی کوٹ شاہدرہ ،ولے والا ، ہالوالہ قصور ،سیلاب پیشگی انتظامات کا جائزہ
Jul 14, 2024