وسط ایشیا  کے بڑے آبی منصوبے پر کام 53 فیصد مکمل ہو گیا

کابل(نوائے وقت رپورٹ)   افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ جوزجان اور بلخ میں قوشتیپہ کینال کے دوسرے فیز پر کام تیزی سے جاری ہے، پراجیکٹ انچارج انجینئر سید ذبیح اللہ نے بتایا کہ دوسرے مرحلے کی تعمیراتی کام 51 فیصد کام مکمل ہ اور رواں سال کے آخر تک مکمل کرکے اس کاافتتاح کیا جائے گا۔نیشنل ڈویلپمنٹ کمپنی کے حکام کے مطابق اس وقت قوشتیپہ کینال کے دوسرے فیز کے علاوہ نہر کے پہلے فیز سے متعلقہ ڈیم کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری اور اب تک 53 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن