واشنگٹن(این این آئی)امریکی خبار نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے امریکا کی صدارت کیلئے ناموزوں شخص قرار دیدیا۔امریکی اخبار نے اپنے ادارے میں لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے الفاظ، اپنے افعال اور اپنے اقدامات میں انتہائی خطرناک ہیں، انہیں دنیا کا سب سے اہم کام سونپا نہیں جا سکتا۔امریکی جریدے نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ذات کو ملک پر فوقیت دیتے ہیں، وہ ان قوانین سے سخت نفرت کرتے ہیں جن کے تحت امریکی شہری اپنی زندگیاں گزارتے ہیں۔اخبارنے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارت کیلئے ناموزوں شخص قرار دیتے ہوئے لکھا کہ آئندہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کر دیا جائے گا، ریپبلکن پارٹی جو کبھی امریکا کی بہترین سیاسی جماعت ہوا کرتی تھی وہ ایک ایسے شخص کی خدمت کر رہی ہے جو صدارتی نامزدگی کے لیے بالکل بھی موزوں نہیں ہے۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ ایسا شخص جو اپنی اقدار، مزاج، نظریات اور زبان میں ہر اس چیز کی نفی کرتا ہے جس نے امریکا کو ایک عظیم ریاست بنایا، ٹرمپ امریکی صدارت کیلئے بہت ہی خوفناک چوائس ہیں۔