بھارت: کسان ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار 

Jul 14, 2024

 نئی دہلی (کے پی آئی )بھارت میں کسان ایک مرتبہ پھر مودی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کی تیاری کررہے ہیں۔ حکومت کے خلاف احتجاج کا فیصلہ سنیوکت کسان مورچہ کے اجلاس میں کیا گیاجس میں  17ریاستوں سے کسانوں کے 150نمائندے شریک ہوئے۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق اس اجلاس میں کسانوں سے متعلق مسائل پر حکومت کیخلاف ایک بڑے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔ کسان رہنمائوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ کسانوں کے مفاد کے لیے تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔ علاوہ ازیں تمام ریاستوں میں کسان تنظیموں کو مزید فعال اور مضبوط بنایاجائے گا۔ احتجاج کے اس پروگرام کے تحت مطالبات پر مبنی ایک خط بھی تیار کیا جائے گا جو کسانوں کے درمیان تقسیم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں