نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک عجیب و غریب کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک شخص کو ہر ہفتے سانپ کاٹ جاتا ہے اور وہ معجزانہ طور پر ہر بار زندہ بچ جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر فتح پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ وکاس دوبے مبینہ طور پر 40 دنوں میں7 بار سانپ کے کاٹنے کا شکار ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ متاثرہ شخص وقاص نے اپنے علاج کیلئے مالی مدد مانگی ہے جس پر وقاس کو سرکاری ہسپتال سے مفت ویکسین حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔