واشنگٹن (نیٹ نیوز) میٹا نے کہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر سے پابندیاں ہٹا رہا ہے یہ پابندیاں 2021ء میں سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے امریکی کیپٹل پر پرتشدد حملے کے بعد اقدامات کے طور پر لگائی گئی تھیں، خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق میٹا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے نامزد امیدوار کے طور پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید معطلی کی سزاؤں کے تابع نہیں ہوں گے۔
میٹا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک انسٹا گرام اکاؤنٹس سے پابندیاں ہٹا دیں
Jul 14, 2024