نائجیریا(نوائے وقت رپورٹ) نائجیریا میں سکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبا ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وسطی نائجیریا میں پلییٹو اسٹیٹ میں سکول کی عمارت منہدم ہونے کے وقت سکول میں صبح کی شفٹ جاری تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبا ہلاک ہوئے ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر بچوں کی عمریں 15 سال یا اس سے کم ہیں۔ رپورٹس کے مطابق سکول کی عمارت کے ملبے تلے 154 بچے دبے ہوئے ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 132 بچوں کو ملبے کے نیچے سے نکال لیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
نائیجیریا: سکول کی عمارت گرنے سے 22 طلبہ ہلاک، 100 سے زائد زخمی
Jul 14, 2024