کروناختم نہیں ہوا،امریکی ڈاکٹرنے پھر خطرے کی گھنٹی بجادی 

Jul 14, 2024

واشنگٹن (این این آئی )امریکی ڈاکٹر اینتھونی فائوچی نے کرونا کی وبا کے حوالے سے کئی رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 2020 میں کرونا کے آغاز پر آنے والی معلومات چہرے پر ماسک پہننے کی ضرورت نہ ہونے کا پتا دے رہی تھیں۔سائنسی شواہد جمع ہونے کے بعد سماجی فاصلے نے کرونا کا پھیلا ئوروکنے میں کوئی بڑا کردار ادا نہیں کیا۔عرب ٹی وی سے گفتگومیں ڈاکٹر فائوچی نے غالب گمان ظاہر کیا کہ اس وبا کا پھیلا قدرتی تھا جس کا آغاز جانوروں کے ایک گودام سے ہوا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس طرح کی کوئی معلومات نہیں کہ کرونا کسی تجربہ گاہ سے افشا ہونے کا نتیجہ ہے۔ڈاکٹر فاچی نے زور دے کر کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا کے علاج کے طور پر ہائیڈروآکسی کلوروکوئن کے بارے میں جو بات کہی وہ درست نہیں تھی۔ فائوچی نے بتایا کہ وہ مجھ پر شدید غصہ ہو گئے تھے کیوں کہ میں نے کرونا کی ویکسی نیشن کی خوراکوں کی اہمیت کے حوالے سے حقیقت بیان کر دی تھی۔ڈاکٹر فائوچی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ کرونا سے متاثر ہیں۔

مزیدخبریں