تہران (این این آئی )ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے پہلا باضابطہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کے مشیر اور سابق ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو چودھویں حکومت کے عبوری مرحلے کے لیے رہنما کونسل کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔