کامونکی:نہر پار کرنے کی شرط  لگانے والا نوجوان جاں بحق

کامونکی(نمائندہ خصوصی)نہر پار کرنے کی شرط لگانے والا نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا‘ محلہ درویش پورہ کا20سالہ حریم اپنے دوست کے ہمراہ نہانے کے لیے گاؤں ماڑی ٹھاکراں کے قریب واقع نہر پر گیا جہاں اس نے اپنے دوست کے ساتھ نہر پار کرنے کی شرط لگالی جس کے بعددونوں دوستوں نے نہر میں چھلانگ لگادی جس پرحریم تیز پانی کے بہاؤ کی نظر ہوتے ہوئے ڈوب گیا جبکہ اْس کا دوست نہر کے درمیان سے ہی واپس آگیا ۔

ای پیپر دی نیشن