اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے جرمنی کی جانب سے پاکستان میں سماجی ترقی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیئے اقدامات لائق ستائش ہیں خیبرپی کے گندھارا تہذیب کا مرکز ہے خطہ میں امن سے یہاں معاشی ترقی ہوگی پرامن افغانستان پرامن پاکستان ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمن اراکین پارلیمنٹ کے وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کے دوران کیا ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا جرمنی پاکستان میں متعدد شعبہ جات میں گراں قدر کام کررہا ہے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی صورتحال تشویش ناک ہے خیبرپی کے میں بدامنی کی وجہ افغانستان سے مداخلت بتائی جاتی ہے افغانستان کے حالات براہ راست میرے صوبہ پر اثرانداز ہوتے ہیں 2013 میں جب خیبرپی کے میں پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت تھی تو ہم نے پاکستانی آئین اور جمہوری سسٹم کے خلاف سرگرم عوامل کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور عوام کو دوبارہ وہاں بسایا مگر ماضی قریب میں سرحد پار سے مسلح افراد کی بڑی تعداد خیبرپی کے میں داخل ہوئی اور اب صوبہ میں امن کی صورتحال پریشان کن ہے ۔