18 لاکھ سے زائد کی وارداتیں‘ ڈاکوؤں نے کئی راہگیر فیملیاں لوٹ لیں

لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ میں آصف کی فیملی سے 2 لاکھ 75 ہزار کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، برکی میں وحید  کی فیملی سے 3 لاکھ 10 ہزار کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، شالیمار میں نوید کی فیملی سے 2 لاکھ 15 ہزار نقدی، زیورات اور موبائل فون‘ وحدت کالونی میں نصیر کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فون‘ مغل پورہ میں شاہد کی فیملی سے 2 لاکھ 72 ہزار کی نقدی، زیورات اور موبائل فون‘ شیراکوٹ میں جاوید کی فیملی سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون‘ ڈیفنس میں ناصر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون‘ لاری اڈا میں فاروق سے 95 ہزار نقدی اور موبائل فون، رائے ونڈ میں حماد سے 65 ہزار اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا جبکہ  غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ، نصیر آباد، کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن