لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ میں آصف کی فیملی سے 2 لاکھ 75 ہزار کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، برکی میں وحید کی فیملی سے 3 لاکھ 10 ہزار کی نقدی، زیورات اور موبائل فون، شالیمار میں نوید کی فیملی سے 2 لاکھ 15 ہزار نقدی، زیورات اور موبائل فون‘ وحدت کالونی میں نصیر کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فون‘ مغل پورہ میں شاہد کی فیملی سے 2 لاکھ 72 ہزار کی نقدی، زیورات اور موبائل فون‘ شیراکوٹ میں جاوید کی فیملی سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون‘ ڈیفنس میں ناصر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون‘ لاری اڈا میں فاروق سے 95 ہزار نقدی اور موبائل فون، رائے ونڈ میں حماد سے 65 ہزار اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا جبکہ غالب مارکیٹ، فیکٹری ایریا، ہربنس پورہ سے گاڑیاں جبکہ شادباغ، نصیر آباد، کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
18 لاکھ سے زائد کی وارداتیں‘ ڈاکوؤں نے کئی راہگیر فیملیاں لوٹ لیں
Jul 14, 2024