خسارے میں چلنے والی مزید 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

لاہور(این این آئی) ریلوے نے خسارے میں چلنے والی مزید 22 مسافر ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلو ے دستاویز کے مطابق آؤٹ سورس کی جانے والی مسافر ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد بولان میل کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا۔مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں یکم اگست تک درخواستیں دے سکتی ہیں، اے کیٹیگری ٹرینوں کی سکیورٹی 5 ملین اوربی کیٹیگری کی سکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔  سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ان پارٹیوں کو دیا جائے گا جو عوام کو سہولتیں فراہم کریں گی۔ریلو ے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر کنٹریکٹرز نے کرائے بڑھائے تو انہیں نوٹس دے کر کنٹریکٹ ختم کردیا جائے گا کیونکہ مسافروں کے حقوق اور سہولتوں کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن