خیرپور، گیس تلاش کرنیوالی کمپنی ملازمین پر حملہ، کام سے روک دیا 

Jul 14, 2024

خیرپور (این این آئی)خیرپور میں مسلح افراد نے گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے ملازمین پر حملہ کرکے انہیں کام سے روک دیا۔ حملے کی فوٹیجز منظرعام پر آگئیں۔ یہ واقعہ اچھڑو تھر کے علاقے میں رونما ہوا۔ 12 سے زائد ملزمان نے ملازمین کو یرغمال بناکر ان پر تشدد کیا۔  ملنے والی فوٹیجز میں ملزمان کو آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔علاقے کی پولیس نے بتایا ہے کہ اسے اس واقعے کا علم نہیں۔ اگر کوئی شکایت لے کر آئے گا تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں