اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے پاکستان تمام یورپی ممالک سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اسی طرح فرانس پاکستان میں معدنیات، توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوا ر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے فرانس کے قومی دن پر سفارتخانے میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا پاکستان اور فرانس کے مابین دو طرفہ دوستانہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، فرانس میں 1لاکھ 25ہزار پاکستانی مقیم جبکہ ہزاروں طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان اور فرانس کے مابین تجارت، معیشت، تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون روز بروز فروغ پا رہا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ برس دونوں ملکوں کا دو طرفہ تعاون کے روڈ میپ پر اتفاق قابل ستائش ہے۔
فرانس پاکستان میں معدنیات، توانائی، زراعت میں سرمایہ کاری کر سکتا ،علیم خان
Jul 14, 2024