لیسکونے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پرعملدرآمد کی تیاری کرلی 

لاہور(این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے ریلیف پیکج پرعملدرآمد کی تیاری کرلی۔ ترجمان لیسکو رائے مسعود نے میڈیاکو بتایا کہ جونہی وفاقی حکومت سے احکامات ملیں گے ان پرعملدرآمد کر دیں گے،پروریٹا بیس سسٹم سے میٹر ریڈرکی مناپلی ختم ہوگئی،لیسکو میں اب کسی کی جرات نہیں کہ اوور بلنگ کرے، اب ہربل پرمیٹرریڈنگ کی تصویرڈیٹ کیساتھ پرنٹ کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا پروریٹا بیس سسٹم سیسولہ ہزارصارفین کو فائدہ جبکہ صرف ایک فیصد پروٹیکٹڈ صارفین متاثر ہوئے،گرمیوں میں پروٹیکٹڈصارفین کم سردیوں میں بڑھ جاتیہیں،گرمی بڑھنے سے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعدادکم ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن