اسلام آباد(این این آئی) 16جولائی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 7.67 اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔ ایک اور ضرب لگاتے ہوئے اہل وطن اس بار بھی 16جولائی 2024 سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن سے پٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.72روپے فی لٹر اضافے کو برداشت کریں گے۔ پٹرول کی نئی قیمت 273.28روپے اور ڈیزل کی قیمت 281.17 روپے فی لٹر اگلے پندرہ دن تک مقرر کی جا سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا تھا۔
پرسوں سے ایک بار پھر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ
Jul 14, 2024