راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے کاروان امن اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال،ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی، مولانا قاضی عبد الرشید،ایس پی پوٹھوہار ناصر، صاحبزادہ عثمان غنی،قاضی شکور الہی،صاحبزادہ نجم المصطفیٰ،سید اشتیاق شاہ، ڈی ایس پی کینٹ جاوید،ممبران ضلعی امن کمیٹی اور مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و اامان کے قیام،اسلامی بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین پر زور دیا گیا حاجی ظفر اقبال اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے کی حرمت کا خیال رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جو صبر و تحمل اور عفو درگزر کا سبق دیتا ہے۔اسلام کی سربلندی اور بقا کے لیے نواسہ رسول ـ امام حسین نے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے پاک خون کی قربانی دی ہے۔اور قیامت تک کے لیے حق و باطل کی پہچان کر وا دی۔ہم سب کا یہ فرض ہے کہ محرم کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اسلامی بھائی چارے کو فروغ دیں ۔
محرم الحرام میں امن و اامان اور اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیا جائے،مقررین
Jul 14, 2024