سات محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے مو قع پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سات محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے مو قع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ٹریفک پلان کے مطابق جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 4 ڈی ایس پیز /سرکل انچارجز، 46 سئینرٹریفک وارڈنز  سمیت کل 199افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے 7 محرم الحرام کو سائیں محمد صادق ہائوس نشتر سٹریٹ مسلم ٹائون صادق آباد سے رات آٹھ بجے جلوس و علم برآمد ہوگا، جو نشتر سٹریٹ، ٹرانسفارمر چوک، کری روڈ، چاہ سلطان چوک، چکلالہ روڈ گلاس فیکٹری چوک، ظفر الحق روڈ، لیپر وسی ہسپتال، مری روڈ کمیٹی چوک، اقبال روڈ سے ہوتا ہوا نیا محلہ چوک پہنچے گا جہاں پر اس میں کئی دیگر جلوس شامل ہوں گے اور مشتر کہ جلوس نیا محلہ چوک سے فوارہ چوک، راجہ بازار، ڈنگی کھوئی، بانسانوالہ چوک، جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں اختتام پذیر ہوگاجب تک کہ جلوس شاہین چوک سے گزر نہیں جاتا تو  نشتر سٹریٹ تا شاہین چوک کری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی جبکہ متبادل راستہ کے لئے بند کھنہ روڈ اور مری روڈ استعمال کی جائے گی، جب جلوس شاہین چوک سے مکمل طور پر گزر  جائے گا ، تو اس وقت ظفر الحق روڈ اور مری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا اور  راول روڈ بطور متبادل راستہ استعمال کیا جا سکے گا،جلوس کمیٹی چوک سے مکمل طور پر گزر جائے گا تو لیاقت باغ روڈ، اقبال روڈ، عالم خان روڈ، فوارہ چوک تا بانسانوالہ چوک اور بنی چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گی،جبکہ متبادل راستوں کے طور پر راول روڈ، مری روڈ،سٹی صدر روڈ،گنجمنڈی روڈاور سید پور روڈ استعمال کی جاسکیں گے۔ اندرون شہر کرنل مقبول امام بارگا و لیاقت باغ روڈ، اقبال روڈ، عالم خان روڈ، فوارہ چوک تا بانسانوالہ چوک بعد نماز مغرب سے تا اختتام وقتا فوقتا بندر ہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن