راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علما کا امن کارواں سفیر امن پیر سید اظہار بخاری کی قیادت میں محمدی مسجد لالکڑتی پہنچ گیا، کارواں میں ایس پی ناصر نواز، ڈی ایس پی عابد خان، تحصیلدار مرزا منصور، ایس ایچ او سکندر نواز، پیر سید سعادت علی شاہ چورا شریف، سید چراغ الدین شاہ، سید عطا اللہ شاہ بخاری،حافظ اقبال رضوی، علامہ اعوان علی شاہ، آغا نئیر عباس، طاہر عباس،چوہدری عبد المجید، قاضی عبد الشکور، قاری ذی شان، سہیل قمر،یاسر اقبال رضوی، عامر بشیر بٹ سمیت کثیر تعداد میں علما ہمراہ تھے،چیئرمین امن کمیٹی علامہ پیر سید اظہاربخاری نے کہا امن کارواں امن بھائی چارے، محبت رواداری کا پیغام لیکر آیا ہے،ہم سب نے ملکر امام حسین کے مشن و بیانیہ کو آگے بڑھانا ہے۔حسین کا لہو قیامت تک شریعت اسلام کو سیراب کرتا رہیگا۔ ایس پی ناصر نواز نے کہا محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخاق کو یقینی بنایا جائے، پیر سعادت علی شاہ چورہ شریف نے کہا امام حسین گلستان نبوت کا روح پرور پھول تھے۔آپ صورت و سیرت کے لحاظ سے اپنے نا نا سے مشابہت رکھتے تھے۔ سیدچراغ الدین شاہ نے کہا حسین علمی و روحانی دونوں لحاظ سے انسانیت کے کمال پر تھے۔حافظ اقبال رضوی، علامہ اعوان علی شاہ آغا نیئر عباس، طاہر عباس نے کہا حسین نے ظالم کی بیعت نہیں، حکومت بھی امریکی ظالم کی بیعت نہ کر ے، مذہبی سکالر سید عطا اللہ شاہ بخاری نے کہا حب حسین تمام مکاتب فکر کی مشترکہ میراث ہے۔
پولیس اور جید علما کا امن کارواں محمدی مسجد لالکڑتی پہنچ گیا
Jul 14, 2024