پنجاب قدیم ثقافتی مرکز اور لوک ورثے کے اعتبار سے مالا مال ہے،ثاقب رفیق

Jul 14, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پانچواں اجلاسراولپنڈی()پنجاب آرٹس کونسل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا پانچواں اجلاس صدر بورڈ ثاقب رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے آغاز میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین کو تمام ممبران نے خوش آمدیدکہا۔اجلاس میں بورڈ ممبران عاصمہ بٹ، محمد عظیم اقبال،حسن عباس رضا،محمد اسلم مغل شریک ہوئے۔صدر بورڈ ثاقب رفیق کا کہنا تھا کہ پنجاب کی زمین ادبی اور ثقافتی لحاظ سے بے حد زرخیز ہے اورپنجاب ایک قدیم ثقافتی مرکز اور لوک ورثے کے اعتبار سے مالا مال صوبہ ہے۔فن و ثقافت کے فروغ کے لیے بورڈ پوری طرح فعال ہے۔اجلاس  میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ ہوا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے یوم استحصال کشمیر او ر جشن آزادی کے پروگراموں کے پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل  سجاد حسین نے کونسل میں مستقل آرٹ گیلری بنانے کا  منصوبہ ممبران کے سامنے رکھا جس میں خطے کے مشہور و معروف فنکاروں کے فن پارے رکھے جائیں گے۔

مزیدخبریں