اسلام آباد (خبرنگار) اْسوہ کالج اسلام آباد نے فیڈرل بورڈ کے تحت ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 جی پی اے (GPA=6) کے ساتھ فیڈرل بورڈ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اْسوہ کالج اسلام آباد نے فیڈرل بورڈ کے ساتھ الحاق شدہ اندرون اور بیرونِ ملک دو ہزار سے زائد سکولوں اور کالجوں میں سے نمایاں (اوّل پوزیشن) حاصل کی ہے, امسال اْسوہ کالج اسلام آباد کے 49 طلباء نے میٹرک کا امتحان دیا اور تمام نے اے پلس (A+) گریڈ حاصل کر کے اساتذہ کرام، والدین گرامی اور اپنے کالج کا نام روشن کر دیا، کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر غلام علی اور بورڈ آف گورنرز نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کالج کے وائس پرنسپل، اساتذہ، والدین، طلباء اور انتظامیہ کو خصوصی مبارک باد پیش کی ہے، یہ بہترین نتائج طلبائکی شب و روز کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہیں، اسوہ کالج اسلام آباد کے پرنسپل اور تمام اسٹاف کی کاوشیں اور اقدامات قابل تقلید و ستائش ہیں جن کے تحت ادارہ سالہاسال سے شاندار نتائج کے حصول کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے، طلباء نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں، اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی اور اپنی محنت کا صلہ قرار دیا ہے۔
اْسوہ کالج اسلام آباد کی فیڈرل بورڈ میٹرک امتحان میں شاندار کارکردگی
Jul 14, 2024