اسلام آباد( نوائے وقت رپو رٹ ) واقعہ کربلا حق اور باطل کے درمیان لکیر کھینچتا ہے حضرت امام حسین نے کربلا میں جو قیام کیا اور انکی تعلیمات تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اہل بیت اطہار کی محبت عین ایمان ہے سفیر امن حضرت مسلم بن عقیل اور ان کے شہزادوں کی قربانی تا قیامت یاد رہے گی ان خیالات کا اظہار پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ نے عشرہ محرم کے حوالے سے منعقدہ دربار سخی اجی مبارک شاہ جی 14 تھری ٹھلہ سیداں اسلام آباد میں محبت امام حسین کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر حضرت مسلم بن عقیل کے شہزادوں کے تابوت بھی برآمد ہوئے ہر آنکھ نم تھی اس موقع پر نامور ذاکر ملک شفقت رضا شفقت آف لاہور قلب عباس یاسر ملک ضمیر حسین علی عمران قمر عباس نقوی سید زین علی حیدر المعروف مون شاہ سید حسنین علی حیدر ایڈووکیٹ سید ذوالقرنین علی حیدر سید وصی علی حیدر ایڈووکیٹ سید عرفان حیدر نقوی مقصود حسین جعفری ودیگر نے ذکر محمد و آل محمد بیان کیا پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ واقعہ کربلا مظلوم اقوام کو صبح قیامت تک حق کی روشنی دیتا رہے گا اگر ہم اپنی زندگیوں میں اسوہ حسینی کو شامل کر لیں تو ہمارے انفرادی و اجتماعی مسائل ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے خود کو اور اپنی مرضی کو رضائے الہی کے تابع کر لیا اس لیے حضرت امام حسین ہیں اور یزید ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔
واقعہ کربلا حق اور باطل کے درمیان لکیر کھینچتا ہے ،پیر عنایت شاہ کاظمی
Jul 14, 2024