آئینی اداروں کو ملکی ترقی کو مدنظر رکھ کر دور رس فیصلے کرنے ہونگے،شیخ آفتاب

Jul 14, 2024

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر ایم این اے شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کو ملک کی ترقی کو مدنظر رکھ کر دور رس فیصلے کرنے ہوں گے اور ایسے فیصلوں سے گریز کیا جائے جس  سے ملک بجائے ترقی کے تنزلی کا شکار ہو کیونکہ ماضی میں میاں محمد نواز شریف کی آئینی حکومت کو غیر آئینی طور پر ختم کیا گیا اور آج تک اس کی سزا پورا ملک اور پوری قوم بگھت رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنما طلال اشرف بٹ کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کاکا بیگ عاطف خان بھی موجود تھے شیخ افتاب احمد نے کہا کہ جس طرح مخصوص نشستوں کے کیس میں کیس تو سنی اتحاد کونسل کا تھا مگر فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آ گیا لیکن ایک بات واضح ہے کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہر آئینی ادارے کو ایک دوسروں کے فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا ورنہ ملک کہاں جا کر کھڑا ہوگا اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔  

مزیدخبریں