فتح جنگ، پٹرول پمپ کے مالک کو قتل ، منیجر کو زخمی کر نے والے ملزمان گر فتار 

فتح جنگ (نامہ نگار)  11 جون 2024 کو مدعی مقدمہ علی محمد ساجد نے بیان دیا کہ میجر (ر) شیر علی ولد نگاہ حسین سکنہ لالہ زار کالونی عسکری 7 راولپنڈی کے ملکیتی پی ایس او پٹرول پمپ کوہاٹ روڈ فتح جنگ پر بطور منیجر ملازم ہوں، میجر (ر) شیر علی اپنے بیٹے حیدر علی کے ہمراہ پٹرول پمپ پر آئے اپنے آفس میں بیٹھ گئے جبکہ حیدر علی آفس کے سامنے فون پر مصروف ہو گیا، میں اور میجر شیر علی آپس میں بات چیت کر رہے تھے اور دیگر عملہ اپنے کاموں میں مصروف تھا کہ دو نامعلوم اشخاص ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے آفس کے سامنے موٹر سائیکل روک کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو شیر علی کو گردن میں فائر لگے جو ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے جبکہ میرے بازو کی کہنی میں فائر لگے جس سے میں مضروب ہوگیا اور خوش قسمتی سے میری جان بچ گئی جس پر تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فتح جنگ سب انسپکٹر فیصل امین کے زیر نگرانی، انچارج ایچ آئی یو اور پولیس افسران و جوانان تھانہ فتح جنگ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر واقع میں ملوث نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا ٹاسک سونپا جس پر پولیس کی ٹیم نے شبانہ روز محنت کر کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی پولیسنگ کی مدد سے میجر (ریٹائرڈ) شیر علی کو قتل کرنے اور علی محمد ساجد کو زخمی کرنے والے ملزمان مہربان احمد ولد غلام اکثر اور ارباب رشید ولد عبدالرشید سکنائے محلہ کالج موڑ فتح جنگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم مہربان احمد ولد غلام اکثر کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشیں پسٹل 9 ایم ایم معہ ایمونیشن اور ارباب رشید ولد عبدلرشید کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ہر دو ملزمان کے خلاف اسلحہ آردیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ملزمان کا ریمانڈ جسمانی لے کر مزید تفتیش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن