کلرسیداں(نامہ نگار)ٹیکسلا کے سینئر صحافی روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے قاری ولی الرحمان علیل کے پتے کا راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میںکامیاب آپریشن ہوگیا قاری ولی الرحمان کچھ عرصے سے پتے کے عارضہ میں مبتلا تھے انہیں چند ایام قبل راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ملک کے معروف معالج ڈاکٹر ندیم احمد نے ان کے پتے کا کامیاب آپریشن کیا۔ ادھر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،انجمن تاجران کلرسیداں کے صدر حاجی طارق تاج،صحافی اکرام الحق قریشی،عبدالصبور بھٹی ٹیکسلا سے ایوب صراف، ابوبکر ایوب،خضر حیات اور دیگر نے ہسپتال میں ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ قاری ولی الرحمان علالت کے باعث گزشتہ شام ٹیکسلا میں اپنی بیٹی کی نماز جنازہ میں بھی شرکت نہ کرسکے۔
ٹیکسلا سے نوائے وقت کے نمائندے قاری ولی الرحمان کے پتے کا کامیاب آپریشن
Jul 14, 2024